گوادر۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،گزشتہ 3 سال میں بلوچستان میں 59 ارب روپے کے ترقیاتی کام کئے گئے ،گوادر میں پانی کی فراہمی کیلئے 2 نئے ڈیم مکمل کئے جاچکے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گوادر میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گوادر آئے ہیں ، بلوچستان کے حکام کے ساتھ ملاقات میں گوادر معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے اقدامات پر بات کی گئی اور ان پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،گزشتہ 3 سال میں بلوچستان میں 59 ارب روپے کے ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی کی فراہمی کیلئے 2 نئے ڈیم مکمل کئے جاچکے ہیں ،آئندہ سال گرمیوں تک گوادر میں پانی کی فراہمی میں واضح بہتری آئے گی، گوادر کیلئے چین سے سولریونٹ جنوری تک پہنچ جائیں گے۔
وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ گوادر میں صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام مزید تیز کیا جارہا ہے۔