اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سلطنت عمان کے سیکرٹری خارجہ شیخ خلیفہ عیسیٰ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرا خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
ہفتہ کو اسلام آباد پہنچنے پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سیکرٹری خارجہ عمان شیخ خلیفہ عیسیٰ کا استقبال کیا۔