وزیر مملکت فرخ حبیب کاکراچی دھماکے میں عالمگیر خان کے والد سمیت قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

102
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ کراچی دھماکے میں عالمگیر خان کے والد محترم سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر خان کے ساتھ انکے والد محترم سے کافی بار ملاقات ہوئی انتہائی عاجز اور شفیق انسان تھے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام افراد کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین۔