وزراء خارجہ کی اسلام آباد میں غیر معمولی کانفرنس قابل تحسین اقدام ہے ،ڈاکٹر طاہر تبسم

75

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ( انسپاڈ) کے صدر اور بین الاقوامی ہم آہنگی کونسل کے سیکرٹری جنرل انسانی حقوق کے سرگرم رہنما ڈاکٹر محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ کی اسلام آباد میں غیر معمولی کانفرنس قابل تحسین اقدام ہے اور اس میں افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر فیصلے کئے جانے کی توقع ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں افغانستان کو درپیش صورتحال شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بہت سارے مسائل پوری انسانیت کی ہمدردی کے متقاضی ہیں او آئی سی کے اس اجلاس میں افغانستان کو عالمی دھارے میں شامل کرنے اور فنڈز کی کمی کا سد باب کیا جائے اور وہاں کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر فیصلے کئے جانے کی توقع ہے۔