اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مدبر سیاستدان کی طرح او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کو معاشی طور پر فروغ دینے ، اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور فلسطین و کشمیر کی اہمیت کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کیا ۔
منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں سے پاکستان مخالف بیانیہ مسترد ہوگیا ہے ۔