وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

155
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے انتخابات میں پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ و رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی کو بلامقابلہ صدر، کنول شوذب (جنرل سیکریٹری)، تاشفین صفدر (میڈیا کوآرڈینیٹر)، رومینہ خورشید عالم (نائب صدر)، سید مرتضی محمود (جوائنٹ سیکریٹری) اور سیدہ نوشین افتخار کو فائنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار سماجی ترقی کیلئے نوجوان قانون سازوں کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ پارلیمنٹیرین فورم نوجوان پارلیمنٹرینز کی تربیت اور صلاحیتیں پیدا کرنے کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔

امید ہے ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے نومنتخب عہدیداران اس ضمن میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ینگ پارلیمنٹرین فورم کے پیٹرن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ہیں، ینگ پارلیمنٹرین فورم کے انتخابات ان کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔