وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ

43

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ‏الیکشن کمیشن نے جن حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے ان میں تحریک انصاف نے 13 تحصیل اور مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے مل کر 9 تحصیلیں جیتی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ تحریک انصاف تباہ ہو گئی، ہم رزلٹ سے مطمئن نہیں لیکن ماتم تو ان جماعتوں کی صف میں ہونا چاہئے۔