اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لئے قدیم قدرتی جنگل میں تاریخی ہائیکنگ ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔
جمعہ کو ٹویٹر پر اس پرفضا مقام کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا کہ ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے ہمارے ویژن کی روشنی میں پختونخوا میں دس ارب سونامی ٹری کے تحت شب بسری کیلئے عارضی خیموں کی تنصیب کے دو مقامات سمیت 50 کلومیٹر رقبے پر محیط قدیم قدرتی جنگل میں منورے نامی تاریخی ہائیکنگ ٹریل بحال کر دیا گیا ہے۔