جعلسازوں نے اپنی پیدائش کی تاریخ تک میں جعلسازی کی،ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں عیش کرنے والے پاکستان کے محسن نہیں ہوسکتے، ڈاکٹر شہباز گِل

146
جیت ہو یا ہار ہو وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ جعلسازوں نے اپنی پیدائش کی تاریخ تک میں جعلسازی کی، قائد اعظم کے نام پر سیاست اور کرتوت سسیلئن مافیا کے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں عیش کرنے والے پاکستان کے محسن نہیں ہوسکتے۔

ہفتہ کو حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جعلسازوں نے اپنی پیدائش کی تاریخ تک میں جعلسازی کی ہے۔ انہون نے کہا کہ اربوں روپے ذاتی اکاونٹس میں ہیں اور کوئی رسیدیں نہیں بولنے والے غریب عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پہلے مریم اب جنید صفدر کی سیاسی لانچنگ کی خبر سے حمزہ کی اِضطرابی کیفیت کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹیز کی برکتوں سے غیر قانونی اثاثے بنانے والے اس ملک کے نام پر دھبہ ہیں، شوبازیاں اور تقریریں بہت ہو چکیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا۔