چئیرمین سینیٹ کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

199
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہارکیاہے۔

اتوار کویہاں جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کرانہیں دلی افسوس ہوا، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور شعیب اختر و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔