چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے تحریک انصاف نے کوئی نام تجویز نہیں کیا، اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں درست نہیں ہیں، چوہدری فواد حسین

84
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے تحریک انصاف نے کوئی نام تجویز نہیں کیا، اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد اس ضمن میں ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔