ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں تیزی

112

کوالالمپور ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں تیزی رہی جو 4 سال کی بلند ترین سطح پر رہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں جنوری کیلئے پام آئل کے سودے 2.8 فیصد بڑھنے کے بعد 2976 رنگٹ (695 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل 63518 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو کہ 2015 ءکی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے زیادہ ہے۔