ایشین مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

112

ٹوکیو ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے ربڑ کے سودے 6.9 ین اضافے کے بعد 205.5 ین (1.93 ڈالر) فی کلوگرام بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 855 یوان بڑھ کر 16390 یوان (2405 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔