اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جی این این کے رپورٹر اور سینئر صحافی واصف محمود کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی واصف محمود اور ان کی اہلیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔( آمین)