وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے فیز ٹو اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

120

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے فیز ٹو اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں کامیابی کے لئے پارٹی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صوبے میں رہنے والے لوگوں کوجلداز جلدریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔