ریکوڈک اور اسکی ترقی کیلئے وفاقی حکومت تمام فنڈز فراہم کرے گی، وزیر اعظم عمران خان

137
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ریکوڈک اور اسکی ترقی کیلئے وفاقی حکومت تمام فنڈز فراہم کرے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کے چھوٹے صوبوں کو اٹھانے کے ویژن کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریکوڈک اور اسکی ترقی کا تمام مالیاتی بوجھ حکومت بلوچستان کی طرف سے وفاقی حکومت اٹھاۓ ئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے بلوچستان اور اسکے عوام کیلئے خوشحالی کے ایک نئے ۓ دور کا آغاز ہوگا۔