(سی پیک) کے تحت شروع کئے جانے والے توانائی کے منصوبوں سے 17045 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ذرائع

120

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ملک بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شروع کئے جانے والے توانائی کے منصوبوں سے 17045 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ یہ توانائی کے منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے ہیں جس سے نہ صرف توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اضافی بجلی بھی پیدا ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ ان منصوبوں سے پیدا ہونے والی 1100 میگاواٹ بجلی 2016ءکے اختتام تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی جبکہ 1650 میگاواٹ بجلی 2017ءتک اور 3270 میگاواٹ بجلی کے منصوبے 2018ءتک فعال ہوجائیں گے۔ ذرائے نے بتایا کہ 2250 میگاواٹ بجلی کے اضافی منصوبے 2018ئکے بعد مکمل ہوں گے، حکومت نے ان منصوبوں پر کام کا آغاز پہلے سے کر رکھا ہے اور بیشتر منصوبے 2018ءتک مکمل ہوجائیں گے۔