ملک میں پارلیمان موجود ہے اور اپنا کام درست انداز میں کررہی ہے، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا تقریب سے خطاب

101

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمان موجود ہے اور اپنا کام درست انداز میں کررہی ہے ‘پاکستان کے عوام نے جمہوری ادارون اور آئین کے لئے جدوجہد کی ہے ۔وہ ہفتہ کو اقراءیونیورسٹی میں سکالرشپ ایواڈرکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کے سامنے ایک نئی دنیا ہے جو کہ نئے حقائق اور نئی جہت کی طرف گامزن ہے ۔