میر عبدالقدوس بزنجو کی کو ئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت ،سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار ،واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

112
وزیر علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سینٹر منظور احمد خان کاکڑ کے بھائی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ۔30دسمبر (اے پی پی):وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کو ئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائیں ،وزیراعلیٰ نے صوبائی دارلحکومت کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی اقدامات اور واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ذ مہ داری ہے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہر کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیکر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر صحت کو زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کی نگرانی کرنے کا کہا ہے، وزیراعلیٰ نے جابحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔