‏وزیراعظم عمران خان آج ( جمعہ ) کو لاہور سے ہیلتھ کارڈ کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کریں گے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

62

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان آج ( جمعہ ) کو لاہور سے ہیلتھ کارڈ کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کریں گے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوامیں کامیاب اجراء کے بعد اب صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کے پاس سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ڈاکٹروں سے اچھے ہسپتال میں اپنے پیاروں کا بروقت علاج ممکن ہوسکے گا۔