لسبیلہ کے قریب شاہ نورانی میں مزارکے احاطے میں دھماکہ، 30 جا ں بحق، 70 سے زائد زخمی ہوگئے

206

لسبیلہ کے قریب شاہ نورانی میں مزارکے احاطے میں دھماکہ، 30 جا ں بحق، 70 سے زائد زخمی ہوگئے ، حب اورکراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بم دھماکے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس
کوئٹہ/لسبیلہ12نومبر (اے پی پی)بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب شاہ نورانی میں مزارکے احاطے میںہونے والے بم دھماکے میں 30 افراد جا ں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ۔دھماکے فوراً بعد حب اورکراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ۔زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق بم دھماکہ اس وقت ہواجب مزارکے احاطے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔تحصیلدار جاویداقبال نے واقعہ میں 30 افراد کی جاںبحق اور70 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے گوادر میں شاہ نورانی کے مزارمیں بم دھماکے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیااجلاس میں شاہ احمد نورانی کے مزار پردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔