موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے،طلال چوہدری

109

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی ملکی اندرونی سیکیورٹی پالیسی کو متعارف کرایا ہے۔