محلات میں رہنے والے کرپٹ شریفوں نے ہمیشہ غریبوں کی کمائی پر ہاتھ صاف کئے،وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

72

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ محلات میں رہنے والے کرپٹ شریفوں نے ہمیشہ غریبوں کی کمائی پر ہاتھ صاف کئے ہیں، بے نامی جائیدادوں اور چوری کے سوال پر قطری خط پکڑانے والے دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں، نااہل درباری ہرزہ سرائیوں کی بنیاد پر نوکری پکی کرنے کے چکر میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شہباز گِل نے لیگی راہنماء احسن اقبال کے بیان پراپنے ردعمل میں کیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ چور مچائے شور کا محاورہ شریف درباریوں پر فٹ بیٹھتا ہے، چوری،منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کے سرغنہ ہوکر صادق و امین پر الزامات لگانے والے منافقت کی اعلی معراج پر ہیں، شہباز شریف کے اثاثہ جات کی مالیت 1990 میں 21 لاکھ روپے تھی، کرپٹ اعلی نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد 471 ملین روپے مالیت کی 7 جائیدادیں بنائی،چھوٹے میاں نے 2 ارب 10 کروڑ روپے مالیت کی 14 کمپنیاں بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ 2018 کے بعد شہباز شریف کے اثاثوں میں 6 ارب روپے کا اضافہ کیسے ہوا؟ 10 سال میں اثاثے ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ کر 1 ارب تک کیسے پہنچے؟رسیدیں مانگنے پر کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے بھگوڑے الزامات کے بجائے جوابات دیں۔