ڈھاکہ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (کل) پیر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ بریسال بلز اور چٹاگانگ وکنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔