اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹڑول کے مطابق لندن مین قیام کے دوران وفاقی وزیر داخلہ اپنے برطانوی ہم منصب امبر رڈ ،وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔