ایکو ٹورازم سے روزگار کی فراہمی اور سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

94
ایکو ٹورازم سے روزگار کی فراہمی اور سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایکو ٹورازم کے ذریعے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سےملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے رواں سال کے وسط میں انعقادکے علاوہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی بے پناہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ایکو ٹورازم کے ذریعے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے