وفاقی وزیر برجیس طاہر کی ضلع ننکانہ میں عوامی نمائندوں سے بات چیت

108

اسلام آباد/ننکانہ صاحب ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امو رکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پہلے پائلٹ ٹریڈ کارگو کی کامیاب ترسیل ایک بہت بڑی کامیابی ہے او رپورے خطے کے لئے سنگ میل ہے ۔ا نہوںنے یہ بات اتوار کو ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میںعوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ پہلے کارگو قافلے کی بھرپور کامیابی پاکستان اور چین کے باہمی اشتراک کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے دونوں ممالک کی اس عظیم وشان منصوبے سے متعلق عزم کا بھی بھر پور اظہار ہوتا ہے ۔