وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کوحالیہ بارشوں کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت، عمران خا ن کی این ڈی ایم اے کو گوادر اور تربت میں فوری امداد پہنچانے کی ہدایت

142
وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کوحالیہ بارشوں کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت، عمران خا ن کی این ڈی ایم اے کو گوادر اور تربت میں فوری امداد پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خا ن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو گوادر اور تربت میں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔