ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کاچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی اور ان کے ڈرائیور محمد یونس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

114

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اوتھل کے مقام پر المناک سڑک حادثے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی اور ان کے ڈرائیور محمد یونس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔