لاہور۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اتوار کو یہاں ممتاز صحافی اور سینئر اینکر پرسن حبیب اکرم سے تعزیت کے لیے ان کے دفتر گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے حبیب اکرم کے بیٹے عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عبداللہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور حبیب اکرم اور ان کی اہلیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)