آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا

88
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا: چراٹ 06، پشاور (سٹی 03)، پاراچنار 02، بنوں 01، پنجاب: چکوال 03، جہلم 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 03، گوپس، بونجی 02 اور گلگت میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اتوار کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت میں کالام منفی 13،زیارت منفی 12،لہہ منفی 10،گوپس منفی 07،قلات، اسکردو منفی 05، استور، بگروٹ، دیر، مالم جبہ،ہنزہ منفی 04،گڑھی دوپٹہ،کوئٹہ، مری ، شوپیاں منفی 02، چراٹ، دالبندین،کاکول، میرکھانی، پنجگور، پاراچنار، سری نگر، اننت ناگ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔