‏کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ سے بچاؤکےلئے شہری ویکسی نیشن ضرورکروائیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا ٹویٹ

85

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے ‏اومیکرون ویرئنٹ سے بچاؤکےلئے ویکسی نیشن ضرورکروائیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد 6 ماہ کے وقفے سے بوسٹرڈوز ضرور لگوائیں،اس کے ساتھ ساتھ ماسک سمیت حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔