پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

145

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے۔جہانگیر بدر کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مرحوم کو دل اور گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔ جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ جہانگیر بدر 1986ءمیں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے اور وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔