- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی)گزشتہ سال 2015ءکے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی 449.6 ارب روپے رہی ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے شعبہ کی آمدنی میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران شعبہ کی آمدن 439.5 ارب روپے جبکہ مالی سال 2011-12ءکے دوران 409.2 ارب روپے اور سال 2010-11ءکے دوران 367.3 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2901
- Advertisement -