وزیر اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار وانکوانی کی ملاقات

100

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار وانکوانی نے جمعرات کو یہاںملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر رامیش نے وزیرِ اعظم کو ریلیجئس ٹورازم اور ہندو یاتریوں کے وفود کی آمد اور ان کے قیام کے دوران حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سے ہندوستان جانے والے وفود کے بارے بھی آگاہ کیا۔