تاجر برادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، علی زیدی

124

کراچی۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر ووفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کو تاجر برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات میں تاجر رہنما زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، فیصل معیز، ادریس گی گی، سلیم پاریکھ، عامر لاری، نثار احمد، عبد الرشید اور سجاد وزیر موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی ریاض حیدر، ارسلان تاج، سدرہ عمران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

و فاقی وزیر علی زیدی نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب تاجر برادری کی وجہ سے کہلاتا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کراچی کی تاجر برادری نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجر برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔