وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اسلام آباد ڈویژن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

49

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ڈویژن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواستیں 31 جنوری 2022 تک پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔