سام سنگ کا 8 ارب ڈالر سے گاڑیوں کے پارٹس بنانے والا یونٹ ” ہارمن “ خریدنے کا اعلان

146

سیﺅل ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ” سام سنگ “ نے 8 ارب ڈالر سے گاڑیوں کے پارٹس بنانے والا امریکی یونٹ ” ہارمن “ خریدنے کا اعلان کردیا جس کا مقصد کنیکٹڈ گاڑیوں کے کاروبار میں شامل ہونا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔بورڈ کی جانب سے کنیکٹڈ کاروں کے منصوبے کے حوالے سے جتنی بھی مالی ادائیگیاں درکار ہیں ان کی بھی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔کنیکٹڈ کاروں سے مراد ایسی کاریں ہیں جن میں انٹرنیٹ کے ساتھ مقامی نیٹ ورک سے مواصلاتی روابط کی سہولت بھی میسر ہو گی۔