وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

84

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے سپورٹس رپورٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رسجا کے صدر عباس شبیر، نومنتخب سیکرٹری جنرل عارف خان اور دیگر عہدیداران کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافی ملک میں سپورٹس کے فروغ کے لیے مزید محنت سے کام کریں گے۔