کو الالمپور ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 4 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں اس کی کم فروخت ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں جنوری کیلئے پام آئل کے سودے 4.1 فیصد گر کر 2852 رنگٹ (659 ڈالر) فی ٹن بند ہوئے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 56,634 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015ءکی یومیہ اوسط، 44,600 لاٹ سے کہیں زیادہ ہے۔