عدالت عظمیٰ میں پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

140

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) سپریم کورٹ نے پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے حشمت حبیب ایڈووکیٹ اور بیرسٹر ظفر اﷲ خان کی طرف سے کیس میں فریق بننے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے اپنے آفس کو کیس میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔