امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

141

نیویارک ۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دنوں میں موسم معتدل رہنے کی پیشنگوئی کے باعث اس کی طلب میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں دسمبر کیلئے قدرتی گیس کے نرخ 1.3 سینٹ (0.5 فیصد) گرنے کے بعد 2.619 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے۔