اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیرا عظم عمران خان نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔