نیویارک۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ امریکا کی صدارتی انتخابات کے دوران بھی دونوں راہنماﺅں کے درمیان کئی بار بات چیت ہوئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں راہنماﺅں نے امریکا اور روس کو درپیش مشترکہ خطرات اور چیلنجوں پر گفتگو کی۔گفتگو میں سٹریٹجک اقتصادی امور اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔