سویڈش حکام کی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوچھ گچھ

129
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

لندن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں سویڈش استغاثہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے ملاقات کی اور جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوچھ گچھ کی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈش وکیل استغاثہ انگریڈ اسگرن اور ان کی ٹیم نے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں آسانج سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق پوچھ گچھ کا یہ سلسلہ (آج) بدھ تک جاری رہے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسانج نے جنسی زیادتی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ آسانج گزشتہ چار برس سے ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔