راولپنڈی۔27جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستورجاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں اور ہر قیمت پر دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا۔