گورنر پنجاب نے صوبے میں سرکاری یونیورسٹیوں سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

66
افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کے صدر کے طور پر خدمات اور کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبے میں سرکاری یونیورسٹیوں سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر محسن اقبال کو تین سال کیلئے کوہسار یونیورسٹی مری کا رجسٹرار ، شجاعت منیف قریشی کو یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا رجسٹرار، تسنیم کامران کو ٹریژرر پنجاب یونیورسٹی، حمود الرحمانی عثمانی کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا ٹریژرر اور اسی جامعہ میں سیدہ ذریت الزہرا کو کنٹرولر امتحانات تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں سلمان سیف کو رجسٹرار مقرر کرنے کے احکامات کو ڈی نوٹیفائی کرکے وائس چانسلر کو رجسٹرار تعیناتی کا پراسیس شروع کرنے کا حکم دیا گیا۔ جی سی یو فیصل آباد میں ڈاکٹر نعیم اقبال کو رجسٹرارکا جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ریاض احمد کو مزید چھ ماہ کیلئے ٹریژرر کا اضافی چارج دینے کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔

سابق وفاقی سیکرٹری آفاق حسین اور قائم مقام وی سی ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر نوید کو تین سال کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن پنجاب یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن تعینات کیا گیا ہے۔

شہزاد اسلم کو تیانجن یونیورسٹی لاہور اور محمد ریاض کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ٹریژرر کا اضافی چارج دینے کی سمری منظور کر لی گئی۔

ڈاکٹر حامد ستار کو تین سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ پنجاب یونیورسٹی جبکہ یو ای ٹی لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق کو فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز تعینات کردیا گیا۔