الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں کو متحرک کرنے کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں، امین اسلم

75
الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں کو متحرک کرنے کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں، امین اسلم

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نےسر سبز و شاداب اقدام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں کو متحرک کرنے کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اتوار کو ملک امین اسلم نے اے پی پی کو بتایا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ملک میں الیکٹرانک گاڑیاں لانے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ،گرین سٹیمولس اقدام کے تحت ماس ​​ٹرانزٹ میٹرو بس کے روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد چڑیا گھر سے مونال تک خصوصی روٹ بھی چلایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سروس سے شہریوں کے لیے محفوظ، سستی اور آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور عوام کو ای وی کا انتخاب کرنے کی ترغیب بھی دے گا۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں ای ویز یں پر مجوزہ ٹیکسوں کی مخالفت کی تھی ، ماحول دوست اقدام پر کم ٹیرف لگانے کی ضرورت پر وہ کام جاری رکھیں گے۔