پاکستان کی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت

63

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سویلین انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عراق کی برادر حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی تشدد کی کارروائیوں کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔