لنڈی کوتل۔31جنوری (اے پی پی):ضلع خیبر میں طورخم بارڈر پر الہدیٰ انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے 3 ٹرکوں پر مشتمل امددی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو الہدیٰ انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف افغانستان عوام کے لئے تین ٹرکوں ہر مشتمل امدادی سامان جس میں کمبل، ادویات آٹا اور دیگر اشیاء خورد نوش شامل تھیں لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین اور الہدی ٰانٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن حکام نے طورخم بارڈر پر افغانستان حکام کے حوالے کر د یا تاکہ افعانستان کے عوام کی مشکلات میں کمی ہو ۔
اس موقع پرافغانستان امارات اسلامی حکام نے امدادی سامان حوالے کرنے پر نے پاکستانی حکام اور الہدیٰ ا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔